Saturday 28 April 2018

ففتھ جنریشن وار اور پاکستان کی طرف سے مسلسل امریکی حکم عدولی

"امریکہ ایک سائبر فورس تیار کرچکا ہے جس کا مقصد ففتھ جنریشن وار لڑنا ہے "
لیکن کیوں۔۔؟؟
اسکی ضرورت کیوں پیش آئی۔۔؟؟

تو جانیئے
پاکستان کی طرف سے مسلسل امریکی حکم عدولی کی سزا کے بارے میں بار بار امریکہ کی طرف سے اعلانات کیے جارہے ہیں۔
جس میں یہاں تک کہا جاتا ہے کہ پاکستان کو اپنی زمین کھونی پڑھ جائے گی۔
اور دو دن پہلے کی بات ہے امریکی نائب صدر جس نے رات کے اندھیرے میں چھپ کر افغانسان میں امریکی کیمپ کا دورہ کیا۔
اعلان کیا کہ
پاکستان نے اگر ہماری بات نہ مانی تو اسے بہت کچھ کھونا پڑسکتا ہے۔
اور اگر ہماری بات مان لی تو بہت کچھ حاصل ہوگا۔
وغیرہ وغیرہ
لب لباب یہ ہے کہ پاکستان فی الحال نہ ڈنڈے سے ڈر رہا ہے اور نہ ہی گاجر کے چکر میں آرہا ہے۔
اور تیسرا آپشن بچتا ہے " سزا " کا۔
اور سزا کی تیاری کی بھی خبریں مسلسل آرہی ہیں۔
جس سلسلے میں پہلی خبر یہ رپورٹ ہوئی ہے کہ امریکی انتطامیہ کی جانب سے باقاعدہ سائبرفورس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
جس کا مقصد یہ ہوگا کہ ففتھ جنریشن وار لڑی جائے۔
جس میں سب سے زیادہ فوکس فرقہ واریت پر ہے
بریلوی، دیوبندی، اہلحدیث، شیعہ کا کھیل کھیلنا
اور دوسرے نمبر پر لسانیت۔
سندھی، بلوچی، پٹھان، پنجابی، پر کام کیا جائے گا۔
اورمعزرت کے ساتھ کہنا پڑ رہا
ہماری بھولی بھالی عوام ان دونوں مدعوں پر ہی بہت جلد ایکشن میں ہوجاتی ہے۔
اگر آپ ملکی سلامتی کو اپنا سب سے بڑا مشن بنائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت آپکو لڑا نہیں سکتی۔
کوئی بھی شخص جو آپ کی فرینڈ لسٹ میں شامل ہو اس طرح کی پوسٹ کرے یا اسکو پروموٹ کرے
اسکو سختی سے منع کریں۔
جہاں تک ممکن ہو اس پراپیگنڈے کا توڑ کریں۔
یہ ہی اس جنگ کا جواب ہوگا
اور یہ ہی جنگ ہے جو آپ نے ، میں نے ، اور پورے پاکستان نے لڑنی ہے۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم ہر میدان کی طرح ففتھ جنریشن وار میں بھی امریکہ کو شکست دیں گئے!
انشاءاللہ.









 

No comments:

Post a Comment