Thursday 17 May 2018

تاریخ اپنے آپ کو دُہراتی ہے

تاریخ اپنے آپ کو دُہراتی ہے
---------------------------------
یہ جُملہ شاید آپ نے سُنا ہوگا کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے ۔ جی ۔ بالکل اس کا عملی مظاہرہ بھی آپ دیکھ سکتے ہیں اگر دیکھنا چاہیں تو ۔ کچھ جعلی پشتون قوم پرست عرصہ دراز سے یہ دعویٰ کرتے چلے آرہے ہیں کہ ہم نے انگریز کو یہاں (پاکستان) سے بھگایا اور لوگوں نے ان کے کُتے نہلائے ۔ (حالانکہ ان کا اس سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں )
یہ تو وہ لوگ ہیں جنہوں نے انگریز کو اپنے اپنے علاقے میں حفاظت کے نام پربُلایا اور اسے آکرباقاعدہ قبضہ کرنے کی دعوت دی تھی اور انگریز کی اتنی خدمت کی کہ القابات پائے اور اس کے بدلے انگریز سے وظیفے کھائے۔
جن کے باپ دادا نے یہ کام کیا تھا آج اُن کے پوتے پوتیاں آج بھی یہی کام کررہے ہیں لیکن چونکہ زمانہ جدید ہوگیا طریقہ واردات بدل گیا تو لہٰذہ اب ان کے پوتے پوتیاں اب وہی کام جدید طریقوں سے مختلف نظریوں و تنظیموں کی آڑ لیکر کرتے ہیں اور کررہے ہیں ۔
زیر نظر ویڈیو میں جو کچھ آپ دیکھ رہے ہیں یہ برطانیہ کی دارلحکومت لندن میں پشتونخواملی عوامی پارٹی (محمود خان اچکزئی کی پارٹی ) کی جانب سے پاکستان کے خلاف اور پی ٹی ایم کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں ایک انگریز کی تقریر ہے۔ جواحباب انگریزی سمجھتے ہیں ۔ وہ اسے غور سے سُنیں ۔ اور جن کو انگریزی نہیں آتی وہ کسی سے اس کا ترجمہ کراوکے سمجھ لیں ۔ کہ کیا یہ پاکستان کو توڑنے کی کھلم کُھلا سازش نہیں ہے ۔ اور کیا برطانیہ ،امریکہ سمیت پوری نیٹو کو پاکستان میں آکر باقاعدہ فوجی کاروائی کی دعوت دینا ہے یا نہیں ہے ۔۔ یہاں میں صرف اس کے چند اہم جملے ترجمہ کردیتا ہوں ۔ باقی آپ خود دیکھ لیں ۔
انگریز کہہ رہا ہے ۔ کہ ۔۔۔ پاکستان انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے ۔ اور اس نے (پاکستان) دہشتگردی کے خلاف جنگ کے نام پر خود دہشتگردی کی ہے ۔ لیکن اس کے (پاکستان) کےاس ظلم سے ہم تبھی جان چُھڑا سکتے ہیں جب ہم (انگریز و پشتون ) مل کر اس کے خلاف شانہ بشانہ لڑِیں ۔ اور وہ دن دور نہیں جب پشتون آزاد ہونگے (یعنی آزاد پشتونستان کے جھوٹے خواب دکھا رہا ہے گورا) ۔ اس میں سب سے پہلے جو ہماری برطانوی حکومت کرسکتی ہے اور کرنا چاہیئے وہ یہ ہے کہ پاکستان کو کامن ویلتھ سے نکالا جائے ۔ دوسرا یہ کرسکتی ہے کہ پاکستان کے اُن فوجی و سیاسی لیڈروں کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے ۔ اور ان پر مقدمہ چلائے ۔ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانوی حکومت کو پاکستان پر ہرقسم کی امداد بند کرنی چاہیئے ۔ پاکستان پر ہرقسم کی اسلحے کی فروخت پر پابندی لگانی چاہیئے ۔ آج اس مظاہرے سے ہم اپنی برطانوی وزیراعظم تھرزامے کو یہ بتانا چاہتے ہیں ۔ کہ پشتون آزادی چاہتے ہیں۔ پشتوں حق ارادیت چاہتے ہیں ۔ اور ہم( انگریز) پشتون قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ تب تک کھڑے ہیں جب تک یہ لوگ یہ جنگ جیت نہیں جاتے ہیں ۔۔ (پاکستان سے آزادی کی جنگ)
اب ذرا نہیں بہت زیادہ سوچئِے ۔ یہ وہی لوگ ہیں۔ جنہوں نے لبییا، عراق و شام کے لوگوں کو بھی یہی لالچ دیا تھا اور آج اُن کی کیا حالت ہے خود ہی دیکھ لیں ۔۔
یاد رہے یہ مظاہرہ پشتونخواملی عوامی پارٹی لندن (محمود خان اچکزئی کی پارٹی ) کی جانب سے ارگنائز کیا گیا تھا ۔۔ جبکہ نوازشریف کا بھی یہی موقف ہے اور یہ دونوں پارٹیاں عالمی سطح پر پاکستان کی جڑیں کاٹنے میں مصروف ہیں ۔۔




No comments:

Post a Comment