لاہور: فیملی کورٹ نے 9 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے نکاح نامے کی تصدیق ہوچکی ہے۔
ایکسپریس
نیوز کے مطابق اداکارہ میرا اور ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کے درمیان
تنسیخ نکاح کے کیس کا معاملہ لاہور کی فیملی عدالت میں طویل عرصے سے زیر
سماعت تھا۔ مارچ میں ہونے والی سماعت میں اداکارہ میرا کے نکاح سے متعلق
نکاح خواں حامد خان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ اداکارہ میرا اور ان کے
مبینہ شوہرعتیق الرحمان کا نکاح حقیقت ہے جو میں نے خود گواہان کی موجودگی
میں اسلامی شریعت کے مطابق پڑھایا۔

لاہور کی فیملی کورٹ میں ہونے والی آج کی سماعت میں جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے 18 صفحات
پر مشتمل فیصلہ سنا دیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا نکاح
نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں حامد خان نے باقاعدہ اس کی تصدیق کی
ہے۔ ادکارہ
میرا نے اپنی مرضی سے عتیق الرحمان سے نکاح کیا اور نکاح کے وقت تصاویر
بھی حقائق پر مبنی ہیں۔ دلہن نے نکاح کے وقت عروسی لباس پہن رکھا ہے اور
تصاویر میں جو افراد موجود ہیں وہ بطور گواہ عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے
نکاح کی تصدیق کی ہے۔عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ نکاح کے بعد دونوں میاں بیوی سیاحت کے لیے بیرون ملک بھی گئے تھے جس کے شواہد بھی عدالت میں پیش کیے گئے، بعد میں دونوں میاں بیوی کے مابین ایک گھر پر تنازع پیدا ہوگیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کی فیملی عدالت میں ادکارہ میرا نے 25 جولائی 2009 کو نکاح نامہ چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی تک نہیں، عتیق الرحمٰن سستی شہرت کے لیے میرا شوہر ہونے کا دعوی کررہا ہے۔ جس پر عدالت نے وکلاء کی حتمی بحث اور گواہان کی شہادت کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا اور میرا کی تکذیب نکاح کیس کی درخواست مسترد کردی۔
No comments:
Post a Comment