Friday 23 May 2014

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم ینگ لَک شِناواترا گرفتار

خبریں | 23.05.2014 | 14:40

تھائی لینڈ کی سابق وزیراعظم  ینگ لَک شِناواترا  اور ان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ایک تھائی آرمی افسر کا نیوز ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق خاتون وزیراعظم کی بہن اور بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم کو ان کے گھر پر نظر بند کیا گیا ہے۔  قبل ازیں تھائی لینڈ کی فوج نے ملک کی 155 نامور شخصیات کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ ان میں سابق وزیر اعظم ینگ لَک شِناواترا، اُن کے کئی رشتہ دار اور معزول حکومت کے متعدد سیاسی لیڈر شامل ہیں۔ فوج کی طرف سے ان افراد پر سفری پابندی کا یہ اعلان آج ملک میں فوجی بغاوت کے سرکاری اعلان کے ایک روز بعد کیا گیا۔ ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے فوج کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں امن کی صورتحال برقرار رکھنے اور تنازعات کے حل کے لیے کیا گیا ہے۔

No comments:

Post a Comment