Tuesday, 11 October 2016

امرود کا پودا جس کے پتے دیکھتے ہی دیکھتے گنجے پن کا علاج کرکے آپ کے بالوں کو پھر سے گھنا بناسکتے ہیں






(نیوزڈیسک) مردوخواتین اپنے گرتے بالوں کی وجہ سے یکساں طور پر پریشان ہوتے ہیں اور ان کی نشوونما بڑھانے اور گرنے سے روکنے کے لئے ادویات کے استعمال سے بھی گریز نہیں کرتے جس کا سائیڈ ایفکٹ ہوتا ہے۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ امرود کے پتوں کے باواعدہ استعمال سے آپ کے بال گرنا رُک جائیں گے اور ساتھ ہی نئے بال بھی اُگنے لگیں گے۔ان میں موجود وٹامن بی آپ کے بالوں کے لئے نہایت مفید ہے۔آئیے آپ کو امرود کے پتوں کے ذریعے بالوں کی نشوونما کا بہترین نسخہ بتاتے ہیں۔
امرود کے کافی زیادہ پتے لے کر انہیں پانی میں 20منٹ تک ابالیں،پانی کو ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر اس پانی کو سر میں لگاکر چند گھنٹوں کے لئے چھوڑ دیں۔نارمل پانی سے دھولیں،رات کو سونے سے پہلے بھی امرود کے پانی کو سر میں لگائیں اور اس سے مساج کرنے کے بعد سر پر لگارہنے دیں اور سوجائیں،صبح اٹھ کر سر کو نارمل پانی سے دھولیں۔چند ہی دن میں آپ دیکھیں گے کہ بال گرنا بند ہوگئے ہیں اور نئے بال بھی اگنے لگے ہیں۔

No comments:

Post a Comment