Monday, 21 March 2016

نزول قران کا آغاز

نزول قران کا آغاز ہجرت سے ۱۳ سال قبل ہوا۔ پہلی وحی
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
ٱقۡرَأۡ بِٱسۡمِ رَبِّكَ ٱلَّذِى خَلَقَ (١) خَلَقَ ٱلۡإِنسَـٰنَ مِنۡ عَلَقٍ (٢) ٱقۡرَأۡ وَرَبُّكَ ٱلۡأَكۡرَمُ (٣) ٱلَّذِى عَلَّمَ بِٱلۡقَلَمِ (٤) عَلَّمَ ٱلۡإِنسَـٰنَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡ (٥) كَلَّآ إِنَّ ٱلۡإِنسَـٰنَ لَيَطۡغَىٰٓ (٦) أَن رَّءَاهُ ٱسۡتَغۡنَىٰٓ (٧) إِنَّ إِلَىٰ رَبِّكَ ٱلرُّجۡعَىٰٓ (٨) أَرَءَيۡتَ ٱلَّذِى يَنۡهَىٰ (٩)
آخری آیت سورۃ مائدہ
ٱلۡيَوۡمَ أَكۡمَلۡتُ لَكُمۡ دِينَكُمۡ وَأَتۡمَمۡتُ عَلَيۡكُمۡ نِعۡمَتِى وَرَضِيتُ لَكُمُ ٱلۡإِسۡلَـٰمَ دِينً۬ا*ۚ
نزول قران 23 سال میں مکمل ہوا۔

Monday, 14 March 2016

"کھودا پہاڑ نکلا چوہا نیوز ایجنسی"

"کھودا پہاڑ نکلا چوہا نیوز ایجنسی"

گزشتہ ایک عشرے سے عوام خاص کر نوجوان نسل چونکہ ٹی وی اور پرنٹ میڈیا سے غافل ہوکرانٹرنیٹ اور انٹرنیٹ پر بھی خاص کر سوشل میڈیا سائٹس پر زیادہ مصروف نظر آتے ہیں،تو اخبار مالکان نے ان کوا خباروں کی طرف راغب کرنے کے لئے مل کر سوشل میڈیا پر ہی ایک ایجنسی بنائی ہے جس کا نام ہے "کھودا پہاڑ نکلا چوہانیوز ایجنسی" ۔ اس نیوز ایجنسی کے خبروں کی سرخیوں میں استعمال ہونے والا تکیہ کلام کچھ ایسا ہوتا ہے:
1( فلاں نے دھماکہ کر دیا
2( کچھ ایسا جسے جان کر آپ کے پاوں سے زمین نکل جائے گی
3( پڑوسی ملک میں ایسا یا ویسا ہوگیا
4( اہم یا معروف شخصیت کے ساتھ ایسا یا ویسا ہوگیا
5(آپ بھی جان کر پریشان ہوجائے
6(جان کر حیرت کی انتہا نہیں رہے گی
7( فلاں نے اہم اعلان کردیا
8( جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
9( جنگ چڑھ گئی
10( بڑی تباہی مچ گئی
11( انتہائی بڑا اعلان کردیا
12( جان کر آپ کی ہنسی روکنا مشکل ہوجائے
13(تہلکہ خیز انکشاف
14(دھماکہ خیز انکشاف،
15(سنسنی خیز انکشاف،
16(حیرت انگیز انکشاف
17( خوفناک اقدام
18( لاشوں کی ڈھیر لگ گئی
19( نیا پنڈوراباکس کھول دیا
20( جو کوئی اور نہ کرسکا وہ فلاں نے کردیا
21( بڑا دعوٰی کردیا
22( سائنسدانوں نے بتادیا
23( سائنس کی حیرت انگیز ایجاد
24( راز کی بات کہہ دی
25( چھان بین شروع
26( نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
27( کچھ ایسا جو آپ سوچ بھی نہیں سکتے
28( جان کر آپ کو یقین نہ آئے
29( وہ 10 باتیں جنہیں جان کر آپ ایک کامیاب انسان بن سکتے ہیں
30( وہ 10 باتیں جو خواتین کو مردوں میں پسند ہوتی ہیں
31( وہ 10 باتیں جن کے ذریعے مرد عورتوں کو پٹا سکتے ہیں
32( وہ 10 باتیں جن کے ذریعے عورت مردوں کو پٹا سکتی ہیں
33( ازدواجی فرائض ادا کرنے کے لئے کونسا وقت موزوں ہے،سائنس نے بتادیا
34( کھلبلی مچ گئی
35( خطرے کی گھنٹی بجا دی
36( آخر وہ کام ہوگیا جس کا سب کو انتظار تھا
جی ہاں تو آپ جان ہی گئے ہوں گے کہ اس نیوز ایجنسی کا کون کون سے اخبار حصہ بنے ہوئے ہیں۔ آپ بالکل درست سوچ رہے ہیں، جی ہاں! اس نیوز ایجنسی میں شامل نامور اخباروں میں سے روزنامہ پاکستان،روزنامہاردو پوائنٹ اور روزنامہ قدرت اور زیرو پوائنٹ والے جاوید چودھری کا روزنامہ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے قسم کھائی ہوتی ہے کہ آپ سے اپنی ویب سائٹ وزٹ کر وا کے ہی دم لیں گے۔ جب انٹرنیٹ سلو ہو اور نہایت تکلیف سے بندہ ان کے سائٹ کو وزٹ کرلیتا ہے اور خبر بالکل اپنی سرخی کی نسبت کوئی خاص نہیں ہوتی تو خون کھل جاتا ہے غصے سے بندے کا۔ میں اکثر ان کے نیوز پوسٹ پر دئے گئے کمنٹس پڑھتا ہوں انجوائے کرنے کے لئے۔ اکثر نے غصے سے ایڈمن کو طرح طرح کی نازیبا گالیاں دی ہوتی ہیں۔ اگر 1000 نہیں تو کم سے کم 10 کنٹس تو ایڈمن پڑھتا ہی ہوگا۔ اس پوسٹ کے لئے واقعی کسی بے غیرت بندے کا انتخاب کیا گیا ہوگا۔ کیونکہ غیرت مند آدمی کے لئے مشکل ہے ایسی گالیوں کو سہنا۔ اور اخبار کا انتظامیہ بذاتِ خود بھی بے غیرت ہے جو لوگوں کی طرف سے اپنے ایڈمنز کو اس قسم کی گالیاں دینے کے باوجود بھی کم اہم خبروں کے لئے حد سے زیادہ سنسنی خیز اور آدھے سے بھی کم خبر پر مشتمل سرخیاں بنانے کے ان اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنی شہرت میں اضافہ کرنے کی

وہ نسخہ جس کے صرف 2 چمچ روزانہ استعمال سے آپ چند دنوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں، چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ

وہ نسخہ جس کے صرف 2 چمچ روزانہ استعمال سے آپ چند دنوں میں کئی کلووزن کم کر سکتے ہیں، چربی پگھلانے کا آسان ترین نسخہ



اگر آپ اپنے بڑھتے ہوئے وزن سے مشکل کا شکار ہیں اور ورزش کا وقت نہیں ملتا تو اب پریشان ہوناچھوڑ دیں کیونکہ آج ہم آپ کو ایک انتہائی آسان نسخہ بتائیں گے جس پر عمل کرکے آپ چند دنوں میں اپنی اضافی چربی پگھلالیں گے۔
اجزاء
چار لیموں
تین بڑے چمچ شہد
دو چائے کے چمچ دارچینی
دو سینٹی میٹر ادرک
125گرام تاز ہ سہنجنا(horseradish)
بنانے کا طریقہ
ادرک اورسہنجناکو اچھی طرح بلینڈر میں پیس لیں،اس میں لیموں کا رس شامل کریں اور تین منٹ تک پھر بلینڈ کریں۔اب اس میں شہد اور دارچینی ملاکردوبارہ پیسیں،اس مشروب کو کسی شیشے کے جار میں رکھیں۔اس مشروب کاایک چمچ دن میں دوبار کھانے سے قبل تین ہفتے تک استعمال کریں اورکچھ دنوں کے وقفے کے بعد دوبارہ استعمال کریں۔
اوپر بتائے گئے تمام اجزاءنہ صرف وزن کم کرتے ہیں بلکہ ان سے نظر،دماغ اوریاداشت بھی تیز ہوگی۔سہنجنا کااستعمال اس نسخے میں انتہائی ضروری ہے جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن سی،بی 1،بی6،پوٹاشیم،میگنیشیم اور فاسفورس ہے۔اس کی وجہ سے میٹابولزم بھی تیز ہوجاتا ہے اور تھکاوٹ بھی دور ہوتی ہے۔

Wednesday, 2 March 2016

اے مذہب فروشو


1993 میں جیکی شروف کی ہٹ فلم "گردش" ریلیز ہوئی۔ اس فلم میں دکھایا گیا تھا کہ ایک خطرنات غنڈے سے اس کے علاقے کے لوگ بہت تنگ تھے اور ہر کوئی اس سے ڈرتا تھا۔ ایک دن اس غنڈے کے ساتھ جیکی شروف کی مڈبھیڑ ہوجاتی ھے جس میں جیکی شروف اس غنڈے کی بہت پٹائی کرتا ھے اور اسے مار مار کر ہسپتال پہنچا دیتا ھے۔
اس پٹائی کے بعد جیکی شروف تو اپنی نارمل لائف گزارتا رہتا ھے لیکن اس کا بہنوئی اور دوست علاقے کے لوگوں سے جیکی شروف کے نام کا بھتہ لینا شروع کردیتے ہیں۔ علاقے کے لوگ جو پہلے اس غنڈے سے ڈرے ہوئے تھے، اب جیکی شروف سے ڈر کر اس کے دوست کو ہفتہ دینا شروع کردیتے ہیں۔

ممتازقادری کی پھانسی کے بعد پاکستان کی مذہبی جماعتوں نے جیکی شروف کے بہنوئی والا کردار نبھانا شروع کردیا ھے۔ ان جماعتوں کو 5 سال تک ممتازقادری کی یاد نہیں آئی۔ اس کی زندگی میں جماعت اسلامی اور جے یو آئی کے آفیشل پیجز سے کبھی کوئی ایک پوسٹ نہیں کی گئی، فضل الرحمان اور سراج الحق نے کبھی ایک دفعہ بھی پارلیمنٹ میں کسی تقریر میں اس کا ذکر نہیں کیا، کوئی قرارداد پیش نہیں کی۔

لیکن جونہی ممتازقادری کو پھانسی دی گئی، یہ جماعتیں اپنا روایتی منافقت کا ہتھیار لے کر ایک دفعہ پھر عوام سے " مذہبی بھتہ" وصول کرنے کی تیاری شروع کررہی ہیں۔ اس بات کا ایک چھوٹا سا ثبوت جماعتیوں کے آفیشل پیجز ہیں جہاں کل صبح سے "غازی ممتازقادری" کے نماز جنازہ کیلئے اکٹھا ہونے والے "لاکھوں عوام" کی وقفے وقفے سے گنتی جاری ہے۔

ان مذہب فروشوں سے میرے صرف چند سوالات ہیں:

1۔ کیا ممتازقادری نے جو کچھ کیا، وہ درست تھا؟
2۔ کیا سلمان تاثیر نے واقعی توہین رسالت ﷺ کی تھی؟
3۔ بریلوی حضرات کے نزدیک دیوبندی اور اہلحدیث، دونوں گستاخ رسول ﷺ ہیں، تو پھر کیا ان کے مؤقف کو مانتے ہوئے سراج الحق اور فضل الرحمان کو اگر کوئی "ممتاز قادری" ماردے تو کیا وہ بھی غازی ہوگا؟
4۔ اگر مان لیا جائے کہ سلمان تاثیر نے توہین رسالت ﷺ کی تھی، تو پھر جماعت اسلامی، جے یو آئی اور سنی تحریک والے بے غیرت بن کر ممتاز قادری کا انتظار کیوں کرتے رھے؟ آگے بڑھ کر خود اس گستاخ کا سر تن سے جدا کیوں نہیں کردیا؟ فضل الرحمان, سراج الحق یا بریلویوں کا لیڈر تو کسی بھی وقت گورنر ہاؤس میں بغیر تلاشی دیئے سلمان تاثیر سے ملنے جاسکتے تھے، وہ اسے "جہنم واصل" کرکے خود جنت کیوں نہیں چلے گئے؟

چارہ اپنے عقیدے کے تحت گمراہ ہو کر خود فیصلہ کرنے چل پڑا۔ اللہ تعالی اس کی نیت سے واقف ھے، اللہ سلمان تاثیر کی نیت سے بھی واقف ھے۔ اگر تو سلمان تاثیر نے واقعی توہین کی تھی تو اسے اس کی سزا ملے گی۔ اگر سلمان تاثیر نے توہین نہیں کی تھی لیکن ممتازقادری کی نیت اچھی تھی، اللہ اس کے ساتھ بھی انصاف کرے گا۔

لیکن پاکستان کی مذہبی جماعتوں سے بس اتنا عرض کرنا چاہوں گا کہ
اے مذہب فروشو، بس کرو،